بنگلورو،25/دسمبر(ایس او نیوز) لنگایت طبقہ کو علاحدہ مذہب کا درجہ دینے کاجائزہ لینے کے لئے تشکیل کردہ کمیٹی جلد سے جلد اپنی رپورٹ ریاستی حکومت کو پیش کرنے کامطالبہ کیا گیا ہے۔ لنگایت ویدیکے کے لیڈر یوراج ہورٹی سابق آئی اے ایس افسر ایس ایم جمعدار نے آج کمیٹی رپورٹ جلد سے جلد حکومت کو پیش کرنے کامطالبہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق لنگایت طبقے کو علاحدہ مذہب کاد رجہ دینے کامطالبہ کرتے ہوئے پانچ عرضیاں حکومت کو پیش کی گئی ہیں ۔ یہ پانچ عرضیاں پیش کرنے والے پانچ مشہور ویرشیوا مٹھوں کے سوامی ہیں۔ ان عرضیوں میں لنگایت طبقہ کو علاحدہ مذہب کا درجہ دینے پرزور مطالبہ کیاگیا ہے۔لنگایت طبقہ کو علاحدہ مذہب درجہ کا مطالبہ کرنے والے دو حصوں میں بٹ گئے ہیں ۔اس لئے خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ چند ٹیکنیکل بنیاد پر حکومت اس مطالبہ کوکہیں مسترد نہ کردے۔اس لئے سرکاری سطح پر تشکیل کمیٹی پر بھی مٹھوں کے سوامیوں کے ذریعہ دباؤ ڈالاجارہا ہے کہ کمیٹی اپنی رپورٹ میں لنگایت طبقہ کو علاحدہ مذہب کادرجہ دینے ٹھوس سفارش کرے ۔